سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ خصوصی افراد کو امدادی آلات فراہم کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 اپریل 2018 15:42

بھکر۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)ضلعی انتظامیہ نے خصوصی افراد کیلئے فلاحی سکیم مرتب کی ہے جس کے تحت سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ خصوصی افراد کو امدادی آلات فراہم کیے جائیں گے۔اس امر کاانکشاف ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوت سماعت سے محروم ساڑھی5سو خصوصی افراد کو آلہ ہائے سماعت،پانچ سو نابینا افراد کو بصری آلات اورجسمانی معذور افراد کو وہیل چیئرز،ٹرائی سائیکلز ودیگر امدادی آلات دیے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کیلئے مذکورہ امدادی سکیم پر عملدرآمد کیلئے انتظامی کمیٹی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ،سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ایم پر مشتمل ہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ اس امدادی سکیم کا مقصد خصوصی افراد کی ہرممکن فلاح وبہبود یقینی بناناہے جس سے ان کے مسائل کافی حد تک حل ہونگے۔انہوں نے فلاحی سکیم کی انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی کہ عملدرآمد کے انتظامات جلد ازجلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں