ڈی ایچ کیوہسپتال میں ان ڈور مریضوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مفت کھانا سکیم کاآغاز 16اپریل سے ہوگا

ہفتہ 14 اپریل 2018 15:42

بھکر۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنربھکر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے ان ڈور مریضوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مفت کھانا سکیم کاآغاز 16اپریل سے کیاجارہاہے اوراس سکیم کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کے 330ان ڈور بیڈز پر مریضوں کو روزانہ ناشتا،دوپہراورشام سمیت 3وقت کامعیاری کھانا مفت دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائو محمد سلیمان زاہد،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر،ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضااوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ مخیر حضرات کے فراخدلانہ تعاون سے منکیرہ ،کلورکوٹ اور دریاخان کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ان ڈور مریضوں کیلئے 3وقت کے مفت کھانے کی سکیم پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے جس پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں