بھکر،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ماہ رواں کیلئے کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان جاری کردیا

جمعرات 5 اپریل 2018 22:57

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ماہ رواں کیلئے کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان جاری کیاہے جس کے تحت بہبودآبادی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کے فیملی ویلفیئر سینٹرز اوریونین کونسلوں کی سطح پر آگاہی مہم کے اہداف کاتعین کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بتایا ہے کہ کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان کے تحت مرتب کردہ شیڈول میںبہبودآبادی پروگرام کے بارے میں میڈیا بریفنگ سیشن کوبطور خاص شامل کیاگیاہے جو ضلعی دفتر میںمنعقدہ ہوگا۔اسی طرح بھکر،دریاخان،کلورکوٹ اورمنکیرہ کے تحصیل پاپولیشن ویلفیئر دفاتر میں گروپ میٹنگز بھی منعقد کی جائیںگی جن میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اورلیڈی ہیلتھ ورکرز شرکت کریں گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں