بھکر میں دفعہ 144 نافد، عوامی مقامات پرشیشہ /حقہ کے استعمال پر پابندی عائد

جمعرات 5 اپریل 2018 22:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)حکومت پنجاب کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فوری طور پر نافذالعمل ممانعتی حکم نامہ جاری کیاگیاہے جس کی روسے صوبہ بھرمیں پارکس، ہوٹلز،ریسٹورینٹس،کیفے اورکلب وغیرہ سمیت عوامی مقامات پر شیشہ /حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامہ میں بتایا گیاہے کہ مذکورہ پابندی 31مئی2018ء تک موثررہے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں