محکمہ بہبودآبادی کے فیملی ہیلتھ کلینکس ،فیملی ویلفیئر سینٹرز،فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

جمعہ 30 مارچ 2018 16:06

بھکر۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے محکمہ بہبودآبادی کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں محکمہ بہبودآبادی کے فیملی ہیلتھ کلینکس،فیملی ویلفیئر سینٹرز،فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس،کمیونٹی بیسڈفیملی پلاننگ ورکرز سمیت جملہ سروس ڈلیوری سسٹم کی کارکردگی کو بھرپور اندازمیں نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ بہبودآبادی پروگرام کی ترجیحات کی کامیاب تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایات محکمہ بہبودآبادی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کی کہ بہبودآبادی پروگرام پر کماحقہ عملدرآمد میں کمیٹی کے جملہ معاون شعبوں کابھرپور اشتراک حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے محکمہ کے ضلعی وتحصیل دفاتر اورفلاحی مراکز کی طرف سے بہبودآبادی پروگرام کے بارے میں آگاہی عام کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ یقینی بنانے کی تاکید کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے معاون شعبوں کے نمائندگان کو بھی ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے بہبودآبادی پروگرام کی افادیت واہمیت کو اجاگر کرنے میں محکمہ بہبودآبادی کی مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں