پی ایم اے بھکر کے الیکشن میں پائنیر گروپ کے امیدوار کامیاب

جمعہ 30 مارچ 2018 16:06

بھکر۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) پی ایم اے بھکر کے الیکشن میں سال2018کیلئے پائنیر گروپ کے صدارت کے امیدوار ڈاکٹر خالد جاوید اسراں اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد طارق اولکھ کامیاب‘ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایم اے ضلع بھکر کے سالانہ انتخاب میں پائنیر گروپ کے سرجن ڈاکٹر خالد جاوید اسراں اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد طارق اولکھ کا فرینڈز گروپ کے صدات کے امیدوارسرجن ڈاکٹر عبد الرزاق جٹیال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر ملک کے درمیان مقابلہ ہواجس کیلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں بھکر‘ دریاخان ‘ کلورکوٹ اور تحصیل منکیرہ میںالیکشن کا انعقاد کیا گیا اور بعد میں تمام تحصیل سے بیلٹ بکس منگوا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر عیسب خان اور ڈاکٹر محمد حسین اولکھ ‘ ڈاکٹر محمد افتخار چوہدری نے ووٹوں کو یکجا کرکے گنتی کیا جس میں کل239ووٹوں میں سے پائنیر گروپ نی126اور فرینڈذ گروپ نی113ووٹ حاصل کیے جس کے بعد الیکشن کمشنر نے پائنیرگروپ کے ڈاکٹر خالد جاوید اسراں او رجنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ارشد طارق اولکھ کو13ووٹوں کی کامیابی سے کامیاب قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں