ایجوکیشن منیجرز ،سکولوںکے سربراہان واساتذہ اورمعاون سٹاف کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 مارچ 2018 18:25

بھکر۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع کے ایجوکیشن منیجرز ،سکولوںکے سربراہان واساتذہ اورمعاون سٹاف کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جوآئندہ ماہ منعقد کی جائیں گی اوران تقریبات میںبہترین کارکردگی پر اسناد توصیف ،اعزازی شیلڈز اورنقد انعامات دیے جائیںگے۔

انہوںنے اس امر کا اعلان محکمہ تعلیم کے ہفتہ وارجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اورڈی ایم او نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے تقریبات توصیف کے انعقاد کے سلسلہ میں پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی ہے جو تقسیم اعزاز کے سلسلہ میں سفارشات اورٹائم شیڈول مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تقریبات اعزازات کامقصد ایجوکیشن منیجرز ، سکولوں کے سربراہان واساتذہ اورمعاون سٹاف کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کااعتراف اوربھرپور حوصلہ افزائی یقینی بناناہے تاکہ وہ فروغ تعلیم پروگرام میں اعلیٰ کارکردگی کامعیار برقراررکھنے کیلئے اورزیادہ محنت ولگن اورجذبہ مسابقت سے کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن منیجرز کوتاکید کی کہ وہ متعلقہ سکولوںکے سربراہان واساتذہ کو عمدہ کارکردگی پرحوصلہ افزائی کیلئے اپنے لیول پر بھی اسناد توصیف دینے کاسلسلہ جاری رکھیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں