ڈپٹی کمشنر کا بہترین کارکردگی کے حامل سیکشن انچارج آفیسرزکوانعام دینے کا اعلان

جمعرات 29 مارچ 2018 18:25

بھکر۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بھکرسٹی بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں بہترین کارکردگی کے حامل سیکشن انچارج آفیسرزکوانعام دینے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ جائزہ اجلاس میں دیاجائے گا۔انہوں نے اس بات کااعلان بھکرسٹی بیوٹیفکیشن پلان پر اب تک کیے گئے عملدرآمد کے جائزہ کیلئے سیکشن انچارج افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش،اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق اورضیاء اللہ خان ڈھانڈلہ بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے مذکورہ پلان کے تحت جناح پارک کی بحالی وبہتری کاکام فوری طورپر شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے سڑکوںکے اطراف میں بنائی گئی گرین بیلٹس کے حفاظتی انتظامات ،روڈلین مارکنگ اورمیڈین پینٹنگ کاعمل جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے سیکشن انچارج افسران کو تفصیلی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بیوٹیفکیشن کے باقی ماندہ کام کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیااورمتعلقہ افسران کو تاکیدکی کہ موقع پر نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں