بھکر،پیسٹی سائیڈز ڈیلر شپ تجدید لائسنس کے سلسلہ میں ٹریننگ شیڈول جاری

درخواستوںاور فیس کی وصولی 31مارچ تک کی جائے گی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

منگل 27 مارچ 2018 22:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز بھکرنے پیسٹی سائیڈز ڈیلر شپ کیلئے نئے لائسنس کے اجراء اور تجدید لائسنس کے سلسلہ میں ٹریننگ شیڈول جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستوںاور فیس کی وصولی 31مارچ 2018ء تک کی جائے گی اور ٹریننگ پروگرام کیلئے درخواست فارم ان کے دفتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مزید بتایاگیا ہے کہ نئے لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دہندگان کو2اپریل2018ء تا16اپریل2018ء جبکہ تجدید لائسنس کیلئے درخواست دہندگان کو 17اپریل2018ء تا19اپریل2018ء تربیت دی جائے گی#

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں