بھکر ہیلپ لائن شہریوں کو دہلیز پر 18سروسز بارے معلومات فراہم کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 7 مارچ 2018 13:46

بھکر۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ نے گورننس کے فروغ کیلئے دورجدید کے تقاضوںسے ہم آہنگ متعدد منصوبہ جات متعارف کرائے ہیںجن میں بھکر ہیلپ لائن شہریوں کو انکی دہلیز پر 18سروسز کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلپ لائن اپنی جدت کے اعتبار سے اس لیے بھی منفردہے کہ لوگوں کو سروسز کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر میں جانے کی زحمت نہیں اٹھاناپڑتی بلکہ وہ گھربیٹھے لبیک بھکر ہیلپ لائن کے نمبر0800-15050پرکال کرکے سوشل،میونسپل اوردیگر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گورننس کو کمیونٹی کی بھرپور شرکت سے فروغ دینے کے تصور کی ترویج کیلئے لبیک بھکر موبائل ایپ بھی متعارف کروادیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شہری ایجوکیشن،ہیلتھ،ریونیو،لوکل گورنمنٹ اوردیگر سرکاری اداروں میں جاکر سٹاف کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لے سکتاہے تاکہ شہریوں کو مانیٹرنگ میں معاونت کاکردار سونپ کرسٹیزن رپورٹنگ کے ذریعے فیڈبیک حاصل کیاجاسکے جس کیلئے موبائل فون پر کال موصول ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گورننس کے فروغ سے متعلق منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان منصوبوں میں بھکر جاب بیورو کے قیام کو ممتاز مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگار ی کے مسئلہ پر قابوپانے اورغربت میں کمی کیلئے سرکاری شعبہ میں قائم کیے جانیوالے پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے جاب بیورو کابنیادی مقصد روزگار کے متلاشی افراد کو روزگار فراہم کرنیوالے اداروں سے ملاناہے۔انہوں نے بتایابھکرجاب بیورو آئندہ 5 سالوں میں24 ہزار بے روزگار افراد کو روزگار کے حصول میں معانت فراہم کرے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں