بھکر،ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام چاروں تحصیلوں میں 62موبائل سروس یونٹ کیمپس کا انعقاد

پیر 5 مارچ 2018 21:14

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 62موبائل سروس یونٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1694مریضوں کو مفت فیملی پلاننگ وجنرل ہیلتھ کی خدمات مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آنیوالی خواتین کوماں بچے کی صحت بارے آگاہی،ماں بچے کی صحت کیلئے اولاد میں 3سال کے وقفے کی اہمیت،بچیوں کی تعلیم پر توجہ ،ذمہ دار والدین کے کردار ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی پر معلومات فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ ضلع میں قائم 38فیملی ویلفیئر سینٹرز ،فیملی ہیلتھ کلینک،سوشل موبلائزرز اورکمیونٹی بیسڈفیملی پلاننگ ورکرز نے 3491جنرل مریضوںکو صحت کی سہولیات/خدمات فراہم کیںاور8553کلائنٹس کو فیملی پلاننگ کی مفت سہولیات فراہم کیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں