ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں توسیعی بلاک کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا ‘ڈپٹی کمشنر

جمعہ 2 مارچ 2018 15:48

بھکر۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنربھکر سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں 46لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 24بیڈز پر مشتمل توسیعی بلاک کو بہت جلد فنکشنل کیا جارہاہے جس سے ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز کی مجموعی تعداد 46ہوجائیگی‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر نوتعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق غوری،اے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیر،دیگر ڈاکٹر زاورانجینئرنگ سٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ کونسل فنڈز سے قائم کیے جانیوالے توسیعی بلاک کی بدولت ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی میں قابل ذکر اضافہ ہوگااورعوام کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے سلسلہ میں جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں