ریسکیو1122بھکر کو ما ہ فروری21723کالزموصول ہوئیں

جمعرات 1 مارچ 2018 22:41

بھکر۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)ریسکیو1122بھکر کو ما ہ فروری21723کالزموصول ہوئیںجن میں سی895ایمرجنسیزکالزتھیں جس میں791مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا 64مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور22افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل21723کالز موصول ہوئیں جس میں895ایمرجنسی کالز تھیں۔

ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ 895ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیاجس میں158روڈ ٹریفک حادثات ،589 میڈیکل ،01،عمارت منہدم،12آگ لگنے کے واقعات ،14لڑائی جھگڑے اور118متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔روڈ ٹریفک حادثات میں 175افراد متاثر ہوئے 21افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 153متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئید ہسپتال میں منتقل کیا گیاجبکہ 01فرد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ Over Speed ،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے جن کی129حادثات ہیں۔آگ لگنے کے 12واقعات ہوئے جن میں02کمرشل ایریااور 010اوپن ایریاز میں پیش آئے۔ان واقعات میں ریسکیو 1122بھکر کے سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 6.52ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔جبکہ میڈیکل کی 589ایمرجنسیزمیں304مرد اور273خواتین کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال میں منتقل کیا گیااور لڑائی جھگڑے کی 14ایمرجنسیز میں11افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ118 متفرق ایمرجنسیز میں 110افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فروری میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سی340مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کے لیے ریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں دوسرے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف بنیادی مراکز صحت اور کالجزمیںہنگامی انخلاء اور فائر سیفٹی کے حوالے سے لوگوںکو فرضی مشقیں کرائی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تو ایمرجنسیز میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے اور قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ریسکیو1122بھکر کا کمیونٹی سیفٹی ونگ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کر رہا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں