ڈپٹی کمشنر کا جنڈانوالہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ

جمعرات 1 مارچ 2018 22:41

بھکر۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ جنڈنوالہ میں 2کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانیوالے سپورٹس سٹیڈیم کی بدولت کھیلوں کی ترقی یافتہ اورمعیاری سہولیات مہیاہونگی اور اس کی منصوبہ بندی اس انداز میں وضع کی گئی ہے کہ یہ سٹیڈیم آئندہ عرصہ میں سپورٹس سٹی ثابت ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار معززین علاقہ کے ہمراہ جنڈانوالہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی عمل کام کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر تعمیراتی محکمہ کا انجینئرنگ سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے 32ایکڑ اراضی پر زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیااورموقع پر موجود انجینئرنگ سٹاف کو احکامات جاری کیے کہ عمدہ معیار تعمیر برقراررکھنے کیلئے موقع پر کڑی نگرانی کی جائے اورتعمیراتی عمل کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع میں کھیلوں کی سہولیات عام کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اوراس ترجیح کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی اسی ترجیح کے تحت ضلع کی تمام 64یونین کونسلوں میں پلے گرائونڈز کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے تفصیلی دورہ کے موقع پر یونین کونسل ڈیلی نامدار اورعلی خیل میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت زیر تعمیر اورمکمل کی گئی سکیموں کابھی معائنہ کیااورلوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو اس پیکج کے بھرپور ثمرات فراہم کیے جائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں