ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نیو تعمیر شدہ ایمر جنسی بلاک کا معائنہ

جمعرات 1 مارچ 2018 22:41

بھکر۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی میں 46لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 24بیڈز پر مشتمل توسیعی بلاک کو بہت جلد فنکشنل کیا جارہاہے جس سے ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز کی مجموعی تعداد 46ہوجائیگی۔یادرہے کہ قبل ازیں ایمرجنسی وارڈ 22بیڈز پر مشتمل تھا۔انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر نوتعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق غوری،اے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیر،دیگر ڈاکٹر زاورانجینئرنگ سٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ ہیلتھ کونسل فنڈز سے قائم کیے جانیوالے توسیعی بلاک کی بدولت ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی میں قابل ذکر اضافہ ہوگااورعوام کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے سلسلہ میں جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو تاکید کی کہ توسیعی بلاک کوجلدازجلد فنکشنل بنانے کیلئے جاری کی گئی گائیڈلائن کی روشنی میں انتظامات کو تیز رفتار ی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بھکر جا ب بیورو کی زیر تعمیر آفس بلڈنگ کامعائنہ کرکے تعمیراتی کام کے معیار اوررفتار کاجائزہ لیا۔انہوں نے ایکسین بلڈنگز کو ہدایت کی کہ موقع پر ہمہ وقت نگرانی کے تحت تعمیراتی عمل کی تکمیل مقررہ ڈیڈلائن کے اندر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بھکر جاب بیورو کا افتتاح 20مارچ کو کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بھکر بیوٹیفکیشن پلان کے مختلف سیکشنز کابھی معائنہ کیااورموقع پر موجود متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ گڈولہ پھاٹک سے مغل چوک اورچشتی چوک کے علاقوں میں سڑکوں کے اطراف میں گرین بیلٹس ،آرائشی شجرکاری اورمیڈین میں تزئین وآرائش کا عمل تیزی سے مکمل کرا یاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں