آگ بجھانے کے آلات کے معائنہ کے دوران مختلف گیس شاپس،ہوٹلز اینڈریسٹورینٹس،ڈیزل ایجنسیز/پٹرول پمپس اوربیٹری اینڈ ٹائر شاپس کے چالان

منگل 27 فروری 2018 13:04

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) سول ڈیفنس سپیشل پاورزرولز1951کے تحت سول ڈیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نیازی نے حفاظتی اقدامات (آگ بجھانے کے آلات)کے معائنہ کے دوران مختلف گیس شاپس،ہوٹلز اینڈریسٹورینٹس،ڈیزل ایجنسیز/پٹرول پمپس اوربیٹری اینڈ ٹائر شاپس پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر مذکورہ رولز کے تحت چالان کرکے علاقہ مجسٹریٹ قیصر عباس کی عدالت میں جمع کرائے ۔علاوہ ازیں اس ضمن میں دکانداروں کو نوٹس بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں