ضلع بھکر کی 64 یونین کونسلوں میںپلے گرائونڈ بنانے کے انتظامات تیز رفتار بنانے کی ہدایت

منگل 27 فروری 2018 13:04

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کی 64یونین کونسلوں میں پلے گرائونڈز ایک ماہ کے اندر بنانے کے انتظامات کوتیز رفتار بنانے کی ہدایت کی ہے اوراس ضمن میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہاہے کہ پلے گرائونڈز کیلئے درکار قطعات اراضی کی فراہمی ایک ہفتے میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سپورٹس پروموشن پروگرام کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ تحصیلوں کی یونین کونسلوں میں پلے گرائونڈز کی فراہمی کیلئے اب تک کی گئی پیش رفت کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ پلے گرائونڈز کیلئے قطعات اراضی کی تخصیص تیزی سے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع میں ہریونین کونسل کی سطح پر کوڑا کرکٹ کیلئے ڈمپنگ سائیٹس کے قیام کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔

اس ضمن میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی معاونت سے یونین کونسلوں میںڈمپنگ سائیٹس کی فراہمی کاعمل تقریباًمکمل ہوگیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام یونین کونسلوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیںکہ روزانہ کی بنیاد پر کوڑاکرکٹ کی تلفی مقررہ ڈمپنگ سائیٹس پر کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ صاف دیہات پروگرام کی ترجیحات کے عین مطابق عوام کیلئے صحت وصفائی کے عمدہ ترین ماحول کی ترویج یقینی بنائی جاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں