منڈی ٹائو ن میں سرکاری گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کافیصلہ

جمعہ 16 فروری 2018 17:17

بھکر۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کا منڈی ٹائون کے سرکاری گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کافیصلہ ایک احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انقلابی نوعیت کے اس اقدام کو فلاحی پیکج کے طورپر یادرکھا جائیگااوراس پیکج کی بدولت لوگوں کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیںگی۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہائوسنگ کمیٹی کی مشاورت ومعاونت سے منڈی ٹائون کے سرکاری گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کے لئے شفاف ترین پالیسی وضع کرکے اس پر عملدرآمد کی مربوط منصوبہ بندی کاتعین کیاجس سے لوگوں کااعتماد بحال ہواہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی وضع کردہ پالیسی کے کماحقہ ثمرات لوگوں کو جلدفراہم کیے جائیںگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں