بھکر میں ووٹرز کی تصدیق کاپہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

جمعرات 15 فروری 2018 16:35

بھکر میں ووٹرز کی تصدیق کاپہلا مرحلہ مکمل ہو گیا
بھکر۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)ضلع بھکر میں ووٹرز کی تصدیق کاپہلا مرحلہ مکمل ہوگیاہے جوکہ گذشتہ ماہ کے وسط میں شروع کیاگیاتھا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے سلسلہ میں اب تک کیے گئے کام کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر،اے ڈی سی ریونیو،سی ای او ایجوکیشن،اے سی بھکر،ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ ودیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی ویری فیکیشن کاکام مکمل ہوگیاہے اورڈیٹا انٹری جاری ہے جس کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیاجائیگا۔مزید بتایا گیاکہ دوسرے مرحلہ کاآغاز 6مارچ سے ہوگا۔جس کے دوران ڈسپلے سینٹرز پر نئے ووٹوں کااندراج اوردرستگی کاکام کیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں