بھکرسٹی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل کیلئے 3 ہفتے کی ڈیڈلائن مقرر

جمعرات 15 فروری 2018 16:35

بھکر۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بھکرسٹی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل کیلئے 3 ہفتے کی ڈیڈلائن مقررکردی ہے بھکرسٹی بیوٹیفکیشن کاعمل گڈولہ پھاٹک سے لے کر مغل چوک تک مکمل کیاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بدھ کے روز متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکرسٹی بیوٹیفکیشن کیلئے جاری کام کا موقع پر معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھکرشہر کی تزئین وآرائش کامنصوبہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منفرد نوعیت کا اقدام ہے جس کی تکمیل سے شہر ماحولیاتی حسن کا ماڈل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکسین ہائی ویز کو ہدایت کی کہ گڈولہ پھاٹک کے مقام سے میڈین کی تعمیر کا باقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کرایا جائے۔انہوں نے بیوٹیفکیشن پلان کے تحت گڈولہ پھاٹک سے مغل چوک تک بنائے گئے 6مختلف سیکشنز کے انچارج افسران کو ہدایات جاری کیں کہ میڈین میںآرائشی پودے وگھاس لگانے اورسڑک کے اطراف میں خوبصورت گرین بیلٹ بنانے سمیت خوشنما شجرکاری کاکام موقع پرنگرانی کے تحت تیز رفتاری سے مکمل کرایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کے ضمن میں سیکشنز انچارج افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کام کا اچانک معائنہ کیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں