بھکر، ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں عام بازار کیلئے اشیائے ضروریہ کے نظرثانی شدہ نرخ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 14 فروری 2018 21:57

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی مشاورت سے ضلع میں عام بازار کیلئے اشیائے ضروریہ کے نظرثانی شدہ نرخ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق آٹا تھیلا 20کلووزنی کانرخ 710روپے،آٹا(کھلا)37روپے فی کلو جبکہ چینی کانرخ ہول سیل ریٹ2+روپے فی کلومقرر کیاگیاہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ چاول باسمتی(نیا)کانرخ105روپے فی کلو،چاول باسمتی (پرانا)125روپے فی کلو،چاول اری 30روپے فی کلو،دال چنا باریک92روپے فی کلو،دال چنا موٹی100روپے فی کلو،دال مونگ(دھلی ہوئی)85روپے فی کلو،دال ماش(دھلی ہوئی)100روپے فی کلو،دال مسور موٹی70روپے فی کلو،دال مسورباریک120روپے فی کلو،،کالا چنا موٹا70روپے فی کلو،کالا چنا باریک65روپے فی کلو،سفید چناموٹا(لوکل)145روپے فی کلو، سفیدچنا باریک(لوکل)125روپے فی کلو،بیسن 100روپے فی کلو،،سرخ مرچ (مارشل برانڈ)220روپے فی کلو،چھوٹا گوشت650روپے فی کلو،بڑاگوشت320روپے فی کلو،دودھ 70روپے فی لٹر،دہی 75روپے فی کلو،روٹی100گرام وزنی کا نرخ 6روپے فی عددجبکہ چکن برائلر/انڈے اورپھلوں/سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ مذکورہ مقررہ نرخ تا حکم ثانی نافذالعمل رہیں گے اوران سے زائد قیمت وصول کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مارکیٹ میں اچانک چھاپوں کاعمل باقاعدگی سے جاری رکھتے ہوئے مقررہ نرخوں کانفاذ سختی سے یقینی بنایاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں