محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام فیملی پلاننگ ویک 19فروری سے 24فروری تک بھرپور اندازمیں منایاجائے گا،محمد رمضان اعوان

پیر 12 فروری 2018 21:18

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام پنجاب بھرمیں فیملی پلاننگ ویک 19فروری سے 24فروری تک بھرپور اندازمیں منایاجائے گاجس کابنیادی مقصد عوا م الناس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اجاگرکرنا،ماںبچے کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ،ماںبچے کی صحت کیلئے اولاد میں3سال کاکم ازکم وقفہ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی اوربچیوں کی خصوصی تعلیم بارے شعوراجاگر کرناہے۔

فیملی پلاننگ ویک آغاز 19فروری کو تحصیل بھکر میں کچہری چوک تا لاری اڈا واک سے ہوگا،تحصیل دریاخان میں میزائل چوک تا تحصیل آفس دریاخان ریلی،تحصیل منکیرہ میں ججز کالونی تا TMAآفس واک اورتحصیل کلورکوٹ میں تحصیل آفس تا ریلوے اسٹیشن واک ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع میں موجود تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز پر فیملی پلاننگ انفارمیشن بوتھ قائم کئے جائیںگے۔

20فروری کو ضلعی آفس محکمہ آبادی میں مختلف کالجز کے طلباء کے مابین ''بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی معیشت پر اثرات''کے عنوان سے تقریری مقابلہ ہوگا۔اس کے علاوہ فیملی ویلفیئر سینٹرز بھکر3,2،چک نمبر TDA36،چھینہ ،گوہروالا،سرائے مہاجر ،دریاخان2,1،جنڈانوالہ اورکلورکوٹ میں صحت مند بچوں کے مقابلے جات ہوںگے۔21فروری کوتحصیل بھکرکے مختلف مقامات پر بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر عوام الناس کو فلم دکھائی جائے گی۔

22فروری کو فیملی ویلفیئر سینٹر منکیرہ،حیدرآباد،کوٹلہ جام،چھینہ،جہان خان،بہل،میبل،ہیتو،دلیوالہ اورپنجگرائیںمیں بہترین شادی شدہ جوڑوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔23فروری کو ملٹی پرپز ہال سی ای او ہیلتھ آفس بھکرمیں ''آبادی وترقی ''کے عنوان پر سیمینار ہوگا۔24فروری کو گرین ٹائون بھکرمیں پکنک کااہتمام کیاجائیگاجس میں خواتین کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی وخواتین کے کردار کو اجاگر کیاجاسکے۔اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں