بھکر ،کار اور سکول وین کے درمیان ہولناک تصادم 11خواتین اساتذہ زخمی

2کی حالت تشویش ناک

بدھ 7 فروری 2018 15:53

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) بھکر میں کار اور سکول وین کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11خواتین اساتذہ زخمی ہوگئی جن میں 2کی حالت تشویش ناک ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھکر میں جھنگ روڈ پر سکول جانے والی وین سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11خواتین شدید زخمی ہوگئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے بھکر کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے 2لیڈی اساتذہ کی حالت کو تشوشناک قرار دے دیا واقع کے بعد پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں