ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منکیرہ کا دورہ، عوام کو فراہم کردہ طبی سہولیات کاجائزہ لیا

جمعہ 26 جنوری 2018 16:26

بھکر۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منکیرہ کااچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عوام کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات کاجائزہ لیا، ڈپٹی ڈی ایچ او منکیرہ اورہسپتال کے ایم ایس بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ،آئی سی یو،ہیپاٹائٹس کلینک،میڈیسن سٹور ،ڈینٹل یونٹ ،میڈیکل وارڈ،سرجیکل وارڈاورچائلڈ سپیشلسٹ آفس سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کرکے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیااورمجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ایم ایس کوتاکید کی کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتبار سے ہسپتال کو ماڈل بنایا جائے۔

انہوں نے ہسپتال میں انجمن فلاح مریضاں کے دفتر کابھی معائنہ کیااورمریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں انجمن کی معاونت کے امور کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہسپتال میں مریضوں سے بھی بات چیت کی اوران سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیااورکہاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بھرپور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں