لیڈیز ہیلتھ و فٹنس کلب میںدوروزہ شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد

منگل 23 جنوری 2018 15:06

بھکر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) لیڈیز ہیلتھ و فٹنس کلب بھکر میں ’’ شاپنگ فیسٹیول ‘‘ ، ملبوسات، گھریلو سجاوٹ کی اشیاء، کھانے اور جیولری کے سٹالز پر خواتین اور بچوں کا رش، مختلف این جی اوز کی طرف سے بھی سٹالز سج گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کے زیر انتظام لیڈیز ہیلتھ و فٹنس کلب بھکر میںدوروزہ شاپنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاجس میں خواتین اور بچوں کی تفریح اور خریداری کے لیے شاندار سٹالز لگائے گئے ۔

خواتین کی پسند اور ضروریات کے مطابق ملبوسات ، جیولری ، پرس ، گھریلو سجاوٹ کا سامان ، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور نرخوں پر خاص توجہ دی گئی تھی۔ صبح ہوتے ہی شاپنگ فیسٹیول پر خواتین کا رش شروع ہوگیا جوکہ شام سات بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

شاپنگ فیسٹیول کے جملہ انتظامات کی نگرانی میڈم ودیعت خان ، میڈم نورین اختر اور منیجر صنعت زار طاہرہ سعادت نے کی۔

اس موقع پر شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تفریح اور خریداری کے لیے ایسے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں ، میڈم ودیعت خان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، شاپنگ فیسٹیول میں سپیشل ایجوکیشن اور سویٹ ہوم کے بچوں کو بھی تفریح کے لیے لایا گیا تھا ۔

اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری لیڈیز ہیلتھ کلب اینڈ جم سمیرا شاہین نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے لیڈیز ہیلتھ کلب اینڈ جم کی انتظامیہ کیطرف ضلع بھکر کا پہلا سب سے بڑا اور منظم خواتین شاپنگ فیسٹیول انتہائی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ شاپنگ فیسٹیول میں دیگر خواتین کے علاوہ جن اہم شخصیات نے وزٹ کیا ان میںڈاکٹر نیازمین ظفر , ڈاکٹر بریرہ , ڈاکٹر سائرہ، ڈاکٹر صبا ئ, ڈپٹی ڈی او سیماظفر،مسز پروین یونس ،مسز پروفیسر رائو راحت اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں