(ن) لیگ نے ملک سے توانائی بحران ختم کردیا ہے،سائرہ افضل تارڑ

سیاسی مخالفین سرکس کے بجائے فلاحی کام کریں ،صحت پروگرام کی وجہ سے غریب عوام نواز شریف کو دعائیں دیتی ہے،تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:15

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سیاسی مخالفین سرکس کے بجائے فلاحی کام کریں صحت پروگرام کی وجہ سے غریب عوام نواز شریف کو دعائیں دیتی ہے (ن) نے ملک سے توانائی بحران ختم کردیا ہے صحت پروگرام کے تحت 7 موذی امراض کا علاج کسی بھی ہسپتال سے مفت ممکن ہوگا صحت کارڈ لوگوں کے لئے زندگی کی کرن ہے ہفتہ کو سائزہ افضل تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز پہلے لاہور مال روڈ پر مخالفین کا ملاپ شو کے ذریعے جنازہ نکل گیا اللہ تعالیٰ مخالفین کو بھی ہدایت دے کہ وہ دھرنوں کی بجائے عوام کی خدمت کریں مخالفین سرکس اور ڈرامے کرنے کی بجائے فلاحی کام کریں انہوں نے کہا کہ صحت کی فراہمی کے پروگرام پر غریب عوام محمد نواز شریف کو دعائیں دیتے ہیں سائرہ افضل نے کہا کہ قومی صحت پروگرام عورتوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا ملسم لیگ ن نے ملک سے توانائی بحران ختم کردیا غریب آدمی کی جان بچانے سے بڑھ کر کونسی عبادت ہوسکتی ہے حکمران کے لئے سب سے ضروری وہ کام ہے جو اللہ تعالی کا حکم ہے انہوں نے کہا کہ مستحق افراد پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا بہترین علاج کراسکتے ہیں پروگرام کے تحت 7موذی امراض کا علاج کسی بھی ہسپتال سے مفت کوایا جاسکے گا صحت پروگرام کے تحت 3لاکھ تک کا مفت علاج ہوسکتا ہے مہنگے علاج سے غریب لوگ جمع پونجی سے بھی یاتو دھو بیٹھی ہے وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ غریب لوگوں کے لئے زندگی کی کرن ہے

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں