وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم نے غریب لوگوں کی زندگیزں بدلی ہیں ، سائرہ افضل تارڑ

نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت اور شاہد خاقان عباسی جیسا وزیراعظم ملنا ہماری خوش قسمتی ہے ، مخالفین سرکس اور ڈرامے کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، مال روڈ پر فلاپ شو نے مخالفین کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، جلد صحت کارڈ پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا وزیر قومی صحت کابھکرمیںوزیر اعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 16:00

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت اور شاہد خاقان عباسی جیسا وزیراعظم ملا، مخالفین سرکس اور ڈرامے کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، مال روڈ پر فلاپ شو نے ان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، جلد صحت کارڈ پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔

ہفتہ کو سائرہ افضل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کو وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم میں شامل کرنے کے سلسلے میں آئی ہوں۔ صحت کارڈ غریب لوگوںکے لئے امید کی کرن ہے ضلع بھکر کے ایک لاکھ 46 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کارڈ کے تحت تین لاکھ روپے تک علاج کرایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

غریب پرائیویٹ اچھے ہسپتالوں میں امیروں کی طرح علاج کرا سکے گا۔

یہ بڑی نیکی اور بھلائی کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام نے لوگوں کی زندگی بدلی۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کی سہولیات مسلم لیگ (ن) نے بہتر بنائیں، بجلی بحران کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صحت کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں بڑھائیں گے اس وقت 60 اضلاع میں یہ چل رہا ہے، یہ پروگرام اپنے آغاز سے شفافیت سے چل رہا ہے۔ اس پروگرام کی مانیٹرنگ تین درجوں میں ہے۔

غریب آدمی کی خدمت سے بڑھ کرکون سی عبادت ہے، کاش ہمارے مخالفین کو بھی اللہ اس کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز پہلے ان کی سیاست کا مال روڈ پر جنازہ نکلا ہے، وہ اب حکومت کے گھر جانے کی بات نہیں کریں گے، ہم خوش قسمت ہیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسے لیڈر اور شاہد خاقان عباسی جیسے وزیراعظم ملے۔ اس پروگرام سے خواتین سب سے زیادہ مستفید ہوں گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں