وزیراعظم نے کلور کوٹ دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ڈھکی سے ملائے گا ، تعمیر پر 3ارب روپے لاگت آئے گی، 18ماہ میں مکمل کیا جائے گا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کلور کوٹ دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ڈھکی سے ملائے گا پل کی تعمیر پر 3ارب روپے لاگت آئے گی،پل 18ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کلور کوٹ دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

پل کی تعمیر پر 3ارب روپے لاگت آئے گی، پل 18ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا، پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈھکی سے ملائے گا، کلور کوٹ اور ڈھکی کے درمیان فاصلہ 80کلومیٹر سے کم ہو کر 15کلومیٹر رہ جائے گا، پل کی تعمیر سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان ایک نیا رابطہ فراہم ہو گا، پل سے دونوں صوبوں کے درمیان زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی ترسیل آسان ہو گی، پل ڈیرہ اسماعیل خان ،اسلام آباد موٹروے سے منسلک اور سی پیک کا حصہ ہے، چار رویہ پل کی لمبائی 1288میٹر، دو رویہ رسائی سڑکوں کی لمبائی 114اعشاریہ2کلومیٹر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں