بھکر کے قریب ٹر یکٹر کی رکشہ کو ٹکر، ایک بچہ جا ںبحق، 10 زخمی

بدھ 10 جنوری 2018 13:49

بھکر۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ٹر یکٹر کی رکشہ کو ٹکر، ایک بچہ جا ںبحق جبکہ رکشہ ڈرائیو ر سمیت 10طا لب علم زخمی،تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز رکشہ بچوں کو سکو ل لے کر جا رہا تھا کہ کر اڑی ما ئینز کے قریب تیز رفتا ر ٹریکٹر دوسرے ٹر یکٹر کو اوور ٹیک کر تے ہو ئے رکشہ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میںایک طا لب علم سا جد مو قع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ رکشہ ڈرائیو ر سمیت دس طلبا ء اورنگزیب ،شفا ء اللہ ،احسا ن اللہ ،افتخا ر،عاشر محمو د،محمد ابو بکر ،مہتا ب ،محمد عا قب ،ضمیر حمید ،محمد ریحا ن زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر طبی امدا د دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوا رٹرہسپتا ل منتقل کر دیا، رکشہ ڈرائیور اور ایک طا لب علم کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل بھکر ریفر کر دیاگیا ہے، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتا ل دریا خان احسا ن اللہ کا کہنا ہے کہ ہما رے پاس 10زخمی آئے جنہیں طبی امدا د دی ہے جبکہ دو زخمیوں کو تشویشنا ک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے،، ڈی ایس پی پر ویز خا ن کا کہنا ہے کہ حا دثہ تیز رفتا ری کے با عث پیش آیا ،ٹر یکٹر ڈرائیور کے خلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی جبکہ تھا نہ صدر دریا خا ن میں مقد مہ درج کر لیا گیا ہے،گرفتا ری کے لئے چھاپے ما رے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں