ریسکیو1122 کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

بدھ 3 جنوری 2018 13:31

لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)ریسکیو1122بھکر نے سالانہ کارگردگی رپورٹ 2017جاری کر دی۔ رسکیو1122بھکر کوسال 2017 میں226932کالزموصول ہوئیںجن میں سے 10237 ایمرجنسیز کالزتھیں جس میں8998مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا جبکہ2208مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور249افراد جان کی بازی ہار گئے۔307ایمرجنسیز کو معمولی نوعیت یا گاڑیاں مصروف ہونے کیوجہ سے انکار کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122بھکرآفس میںاجلاس ہوا جس میں سال 2017میں ریسکیو1122کی کارگردگی کا جائزہ لیاگیاکنٹرول روم انچارج شہزاد احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2017میں ریسکیو1122بھکر نی1971ٹریفک حادثات ڈیل کیے۔ جن میں 1638مرد حضرات اور 528خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعدڈی ایچ کیوشفٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جس میںموٹر سائکلز کے 1944،رکشہ کے 270کارکی178، ٹرکوں کی49، ہائی ایس کوچ کے 69اور مختلف وہیکل کے 255حادثات ہوئے۔ان حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30سال کی عمر کے 687 افراد زخمی ہوئے اور 10سال سے کم عمر کے 144افراد زخمی ہوئے۔ان میں 255زخمیوں کو ہیڈ انجری ، 387کو فریکچراور 1493افراد معمولی زخمی تھے ۔ ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ اوور سپیڈ،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے جن کے 1660حادثات ہیں۔

ان میں سے بڑے حادثات کی تعداد 03ہے جس میں 32افراد شدید زخمی اور06لوگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔اسی طرح آگ لگنے کے 152واقعات ہوئے جن میں 30واقعات رہائشی ایریاز میں،42واقعات کمرشل ایریا زمیں اور 80واقعات مختلف ایریاز میں ہوئے جن میں ریسکیو1122بھکر کے سٹاف نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 85.50ملین کا نقصان ہونے سے بچایا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں