بھکر، ختم نبوت ایمان کامسئلہ ہے کسی قسم کی مصلحت پسندی کاشکار نہیں ہونگے، پیرمحمدامین اللہ نبیل سیالوی

تحریک لبیک یارسول اللہ ضلع کی تمام نشستوں پر امیدوارکھڑے کریگی،علامہ عبداللہ شاہ ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 دسمبر 2017 20:10

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2017ء) ختم نبوت ایمان کامسئلہ ہے اس حوالے سے کسی قسم کی مصلحت پسندی کاشکار نہیں ہونگے۔مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے معاملے میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیںتحریک لبیک یارسول اللہ ضلع بھکر کی تمام نشستوں پر امیدوارکھڑے کریگی ، یہ بات تحریک کے صوبائی رہنما صاحبزادہ پیرمحمدامین اللہ نبیل سیالوی نے گذشتہ روز جامعہ بارویہ نذیر ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پریس کانفرنس میں نائب امیر ضلع سرگودھا ملک اشرف کھچی، ضلعی امیر علامہ عبداللہ شاہ ہاشمی بھی موجودتھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صاحبزادہ پیر امین اللہ سیالوی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کو ختم نبوت کے معاملے میں مشائخ عظام کی سرپرستی حاصل ہے اس کے بعد اب یہ تحریک بھرپور تقویت پکڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک کے رہبر علامہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے اتحاد اہل سنت کے ضمن میں بھی اپنی ترجیحات پیش کردی ہیں وہ اہل سنت کے اتحاد کیلئے ہرممکن کوشش بھی کررہے ہیں۔

جس کے مثبت اثرات بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہل سنت کی مذہبی، سیاسی ،غیر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہماری خواہش ہے اس ضمن میں مشائخ اورعلمائے کرام سے بھی رابطہ جاری ہے۔ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے بطور خاص پیران کرام سے رابطہ رکھا ہوا ہے جس کی بدولت تحریک کے پیغام کو مسلسل تقویت ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق و ہ ضلع بھکر سمیت ملک بھر میں اپنے امیدواران سامنے لائے گی۔

عوام اہل سنت سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں نالی، گلی کے لالچ میں ان لوگوں کوووٹ نہیں دینگے جو اہل سنت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں لیکن دراصل انہیں اہل سنت اور ختم نبوت سے زیادہ اپنے مفادات اورحکومت عزیز ہے۔ امید ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں حقیقی سنی قیادت کو سامنے لائیں گے جن کامطمع نظر ہی نظام مصطفیؐ کانفاذ ہی ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ گو کہ اہل سنت کے ممبران اسمبلی مسلم لیگ کا حصہ ہیں لیکن انہوں نے اہل سنت کے مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے اپنی جماعت کو اہمیت دی جس کی وجہ سے کم ازکم عوام اہل سنت ان پر اعتبارکوتیار نہیں ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں