بھکر:مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی

ہفتہ 23 دسمبر 2017 13:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2017ء) پنجاب کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے، جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس وجہ سے کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔ریسکیو کے مطابق کندیاں اور ملتان سے ریلوے کی ٹیمیں اور ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ انجن اور بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔دوسری جانب متاثرہ ٹرین کے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں