بھکر کے قریب ٹرین پٹری سے اٴْتر گئی، 6 افراد زخمی‘کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

ہفتہ 23 دسمبر 2017 12:01

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2017ء) نواحی علاقہ شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ریلوے لائن پر پھنسی گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے سے انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اٴْتر گئیں۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سمیٹ 6 افراد زخمی ہوئے۔اس حادثے کی وجہ سے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں