بھکر:راولپنڈی سےملتان جانےوالی مہرایکسپریس کوحادثہ، مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گیا، متعدد افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 دسمبر 2017 02:14

بھکر:راولپنڈی سےملتان جانےوالی مہرایکسپریس کوحادثہ، مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گیا، متعدد افراد زخمی
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2017ء) بھکر میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہرایکسپریس بھکر میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہر ایکسپریس کا انجم ریلوے لائن پر کھڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا ہے۔ حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئی ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد 128 ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں