بھکر سے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

بھکر۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری نے بتایا کہ ضلع بھکر میں موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار کر لیا گیا ہے اور کافی تعداد میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کی جا چکی ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چوہدری تنویر امجدسب ڈویژنل پولیس آفیسرصدر کی سربراہی میں ،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکرانسپکٹر آصف اقبال ،سب انسپکٹرفاروق احمد،ایس ایچ اوتھانہ صدراورسب انسپکٹرشوکت علی سی آئی اے سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی، ٹیم نے شب وروز محنت کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور جیدی گینگ کو گرفتار کر لیا ، گینگ کے سربراہ جاوید عباس سکنہ چاندہ تحصیل و ضلع بھکر اور اس کا ہمراہی کشمیر عرف طارق سکنہ وجن تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان تھے جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے کافی تعداد میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گینگ کے بقیہ ملزمان پر بھی ریڈ کئے جا رہے ہیں جن کو انشاء اللہ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں