ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،پاکستان رینجرز پنجاب کا سرگودھا اور بھکر میں آپریشن ، دہشتگردوں کے 21سہولت کار گرفتار،

مختلف اقسام کا اسلحہ او ر گولہ بارود برآمد بلوچستان میں ایف سی کا انٹیلی جنس کی بنیا د پر آپریشن ، راکٹوں اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:01

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،پاکستان رینجرز پنجاب کا سرگودھا اور بھکر میں آپریشن ، دہشتگردوں کے 21سہولت کار گرفتار،
راولپنڈی/ سرگودھا /بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتارکر کیمختلف اقسام کا اسلحہ او ر گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ بلوچستان میں ایف سی نے انٹیلی جنس کی بنیا د پر آپریشن میں راکٹوں اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کیے اس دوران دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ انکے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ او ر گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔بلوچستان میں ایف سی نے انٹیلی جنس کی بنیا د پر تہری اورلہری میں آپریشن کیا اس دوران راکٹوں اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں