بورڈآف مینجمنٹ لیڈیز ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب کی اراکین کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسنگ سکول کی پرنسپل سے ملاقات

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:14

بھکر۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)منیجر صنعت زار/جنرل سیکریٹری لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب بھکر نے بتایا ہے کہ لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی ممبر شپ بڑھانے کیلئے جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں بورڈآف مینجمنٹ لیڈیز ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب کی اراکین نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے نرسنگ سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران بورڈآف مینجمنٹ کی اراکین نے لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کے قیام اوراس میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں نرسنگ سکول کی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر موجودخواتین کو لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب جوائن کرنے کی دعوت بھی دی جبکہ سکول کی طالبات اورسٹاف میں بروشرز بھی تقسیم کیے۔نرسنگ سکول کی پرنسپل نے لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی ممبرشپ مہم کاخیر مقدم کرتے ہوئے بورڈ آف مینجمنٹ کی اراکین کو بتایا کہ سکول کی طالبات کو وزٹ کرایا جائیگاتاکہ وہ موقع پر جاکر لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی افادیت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر فراہم کردہ سہولیات سے بھی روشناس ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی جنرل سیکریٹری نے مزید بتایا کہ ممبر شپ میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں مرتب کردہ پلان کے تحت بورڈآف مینجمنٹ کی اراکین گورنمنٹ کالج برائے خواتین،انڈسٹریل سکول اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ،ضلعی صنعت زاراورووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کلب روڈبھکر اورخواتین کے دیگر اداروں کابھی دورہ کریںگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں