اے ای او زکی پیشہ وارانہ ٹریننگ مکمل کروادی گئی ، سی ای او ایجوکیشن

پیر 11 دسمبر 2017 16:46

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر( ایجوکیشن )چوہدری بابر مختار نے کہا ہے کہ ہم نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ان کی پیشہ وارانہ ٹریننگ مکمل کروا دی ہے، اسکے بعد جس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہو گی اس کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا جائیگا،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ایل این ڈی کی ٹریننگ کے مکمل ہونے پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے زنانہ و مردانہ اے ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملک محمد مسعود ندیم ‘ ڈی ای او ایلمنٹری سعد رسول ملک ‘ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو،ڈپٹی ڈی او سکینڈری مسزسیما ظفر،ڈپٹی ڈی ای او مسز صوفیہ نورین کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے زنانہ ‘ مردانہ ڈپٹی ڈی ای اوز او راے ای اوز موجود تھے،سی ای او نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے چند پرائمری سکولوں کا اچانک وزٹ کیا،جہاں مجھے انتہائی تشویش ہوئی کہ ہم نے اپنے اے ای اوز کو جو بھی سکھایا ہے اس کا کہیں بھی کوئی عملی ثبوت نظر نہیں آرہا تھا،انہوں نے کہا کہ آج کی ٹریننگ کے بعد اب ایسا ہر گزبرداشت نہیں کیا جائیگا اورجن اے ای اوز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہو گی،وہ اپنی سزا کے خود ذمہ دا رہونگے ‘ا س موقع پر سی ای او نے بتایا کہ ایل این ڈی میں مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے ہماری ٹیم نے انتہائی محنت اور مہارت سے ایل این ڈی ماڈل روم تعمیر کیا ہے،انکی یہ محنت ازحد قابل ستائش ہے،انہوں نے جملہ اے ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ تمام پرائمری سکولوں میں اسی قسم کے ایل این ڈی روم تعمیر کئے جائیں اوراس تصور کے اطلاع سے طلباء کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے ،انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی طرف سے تیار کی گئی سمری و بصری معاونات کے عین مطابق لرننگ میٹریل تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز سے ڈپٹی ڈی ای اوز، ایل این ڈی رومز تیار کروائیں اور اس تصور کے اطلاع کو عملی جامہ پہنایا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے ماڈل ایل این ڈی رومز تحصیل سطح پر اور مرکز سطح پر بھی تیار کئے جائیں،قبل ازیں ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو نے کہا کہ ایل این ڈی کے لئے لرننگ میٹریل تیار کرکے مذکورہ ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ آئی ٹی سپیشلسٹ تسخیر احمد ہید ماسٹر ڈاکٹر اکرم عزیز‘ ناصر خان ‘عمر حیات ‘ بلال احمد‘ہیڈ مسٹریس نورین حیات ملک ‘ میڈم فرح عنایت نے دن رات محنت کرکے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ایل این ڈی ماڈل روم تیار کیا،جس میں موثر تدریسی میٹریل کو انتہائی خوبصورتی سے تیار کرکے سجایا گیا،انہوں نے کہا کہ تمام اے ای اوز تحصیل بھکر اور دریاخان کے ہائی سکولوں کے ٹیچرز کو ایل این ڈی ماڈل روم کا وزٹ کرایا جائیگا اور تدریسی میٹریل کے طریقہ استعمال پر ماہرین کی طر ف سے بریفنگ دی جائے گی ،اس موقع پر ڈاکٹر منیر حسین کلو نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ سی ای او چوہدری بابر مختار کی قیادت میں ضلع بھکر کی گزشتہ ماہ ایل این ڈی میں کارکردگی پنجاب بھر میں نمایاں رہی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ہماری ٹیم کو جاتا ہے اور پنجاب کے باقی تمام اضلاع کا سکور ضلع بھکر سے کم تھا انہوں نے کہا کہ اب ہم نے اس پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں