معذورافراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ کی خالی آسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کیاجائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 11 دسمبر 2017 16:46

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ دفاتر میںمعذورافراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ ملازمت کی خالی آسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کیاجائے،انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ کوٹہ کی خالی آسامیوں کی تشہیر 20 دسمبر سے پہلے مکمل کی جائے،انہوں نے یہ ہدایات معذورافراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضرحیات بلوچ، ڈی ایم ٹیوٹا فداحسین کہاوڑ،لیبرڈپارٹمنٹ اوردیگر معاون شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ معذورافراد کی فلاح وبہبود کیلئے تفویض کی گئی ذمہ داریوں کی تکمیل خدمت انسانی کے جذبہ سے یقینی بنائی جائے ،انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سرکاری ونجی شعبہ کے اداروںمیں معذورافراد کیلئے ملازمتوں کے 3فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے حکومت پنجاب کی طرف سے معذورافراد کی فلاح وبہبود اوربحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب خدمت کارڈزپروگرام کے تحت ضلع میں معذورافراد کو خدمت کارڈزکے اجراء کا 50 فیصد عمل مکمل ہوچکاہے جبکہ پنجاب بیت المال کے امدادی فنڈسے ضلع میں83 معذور افراد کو 4,15,000 روپے کی مالی امداددی جاچکی ہے،علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے فلاح معذوراںپیکج کے تحت معذورافراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں50 فیصد رعایت دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں معذورافراد کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ معذورافراد کی فلاح وبہبود سے متعلق تمام امور کی احسن تکمیل کیلئے بھرپور معاونت کاتسلسل برقراررکھا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں