بھکر،معذورافراد کوٹہ ملازمت کی خالی آسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کیاجائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:25

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ دفاتر میںمعذورافراد کیلئے 3فیصد کوٹہ ملازمت کی خالی آسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کیاجائے۔انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ کوٹہ کی خالی آسامیوں کی تشہیر 20دسمبر سے پہلے مکمل کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات معذورافراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضرحیات بلوچ،ڈی ایم ٹیوٹافداحسین کہاوڑ،لیبرڈپارٹمنٹ اوردیگر معاون شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ معذورافراد کی فلاح وبہبود کیلئے تفویض کی گئی ذمہ داریوں کی تکمیل خدمت انسانی کے جذبہ سے یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سرکاری ونجی شعبہ کے اداروںمیں معذورافراد کیلئے ملازمتوں کے 3فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے حکومت پنجاب کی طرف سے معذورافراد کی فلاح وبہبود اوربحالی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب خدمت کارڈزپروگرام کے تحت ضلع میں معذورافراد کو خدمت کارڈزکے اجراء کا50فیصد عمل مکمل ہوچکاہے جبکہ پنجاب بیت المال کے امدادی فنڈسے ضلع میں83معذور افراد کو 4,15,000روپے کی مالی امداددی جاچکی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے فلاح معذوراںپیکج کے تحت معذورافراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں50فیصد رعایت دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں معذورافراد کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ معذورافراد کی فلاح وبہبود سے متعلق تمام امور کی احسن تکمیل کیلئے بھرپور معاونت کاتسلسل برقراررکھا جائی

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں