ضلع کی 64یونین کونسلوں کے دیہات میں مکمل صفائی کاعمل شروع کردیاگیا،سید بلال حیدر

منگل 5 دسمبر 2017 13:47

بھکر۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء)خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع کی 64یونین کونسلوں کے دیہات میں مکمل صفائی کاعمل شروع کردیاگیاہے ۔مذکورہ پروگرام کے تحت جاری صفائی کے عمل کے معائنہ کیلئے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے تحصیل بھکرکی 2یونین کونسلوں ڈگررہتاس اور-183/184ٹی ڈی اے کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل محمد زبیر اوران یونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران چیف آفیسر ضلع کونسل اوریونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات کو تاکید کی کہ صاف دیہات پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جاری کردہ گائیڈلائن کے مطابق سب سے پہلے بڑے دیہات میں بہترین صفائی کاعمل مکمل کرایا جائے اوراس کے بعد چھوٹے دیہات صاف کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوڑاکرکٹ اوراروڑیوں والی جگہوں کو صفائی کے بعد سٹرس،آرائشی پودے اورگھاس لگواکر خوبصورت بنایا جائے ۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صفائی سے پہلے اورصفائی کے بعدکی چارچار تصاویر بنواکر بھجوائی جائیں۔انہوں نے اس موقع پر مزید ہدایت کی کہ تمام یونین کونسلوں کے دیہات میں عوام کو صفائی کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ صاف دیہات پروگرام کی تکمیل کے بعد صاف ستھرا اوربیماریوں پاک ماحول مستقل بنیادوںپر برقراررکھا جاسکے۔انہوںنے اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل کو یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع میں نئی یونین کونسلوں کے دفاتر کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ دفاتر کیلئے قطعات اراضی مختص کیے جاسکیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں