بھکر،حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپو ر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈاکٹر محمد

افضل خان ڈھانڈلہ ہیلتھ اور ایجوکیشن دونوں ایسے شعبے ہیں کہ جن میں چوائس کی کوئی گنجائش نہیں ، اسی طرح تعلیم میں صرف اور صرف معیاری تعلیم کی ہی ہر کسی کو ضرورت ہے،ممبر قومی اسمبلی کا کنونشن سے خطاب

پیر 4 دسمبر 2017 19:49

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بھرپو ر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے‘ یہ بات ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیلتھ کے ملٹی پر پز ہال میں ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بھکر انجینئرمحمد عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلمان زاہد‘ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر ڈاکٹر عبد الرزاق غوری ‘ ضلعی صدر پی ایم اے ،اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکرڈاکٹر حسن نواز فقیر، ڈی ایچ اومیڈیکل سروسز ڈاکٹر ندیم رضا ملک ‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹرپرویز اقبال کمبوہ ‘ اے ایم ایس ہیومن ریسورس ڈاکٹر زاہدہ قیوم، ‘ ڈی ای اوسکینڈری ملک مسعود ندیم ‘ مولانا امیر عبد اللہ خان ‘ مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز‘ ڈاکٹرز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی ‘ کوننشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب شعبہ صحت او رتعلیم کے حوالے سے وسائل عوام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ‘ا نہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن دونوں ایسے شعبے ہیں کہ جن میں چوائس کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہم تین گولیوں کی جگہ دو گولیاں کھا لیں اور اسی طرح تعلیم میں صرف اور صرف معیاری تعلیم کی ہی ہر کسی کو ضرورت ہے آج کے دور میں یہ بہت اہم شعبے ہیں اس لیے ان پر اتنی ہی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کروں گا خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کہ انہوں نے ان دونوں شعبوں کو فوکس کیا ہوا ہے اوران دونوں شعبوں کو انہوں نے سیاسی مداخلت سے بھی پاک کیا ہوا ہے اور اس میں تمام اعلیٰ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہیں اس شعبے میں صرف رزلٹ دیں کیونکہ ان شعبوں کیلئے وسائل وزیر اعلیٰ نے دے رکھے ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے وعدہ کے مطابق اسی ماہ بھکر میں میڈیکل کالج کا بھی افتتاح کریں گے،انہوں کامیاب ہیلتھ کنونشن کے انعقاد پر سی ای او ہیتھ اور ان کی پوری ٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا،کنونشن سے اسسٹنٹ کمشنر بھکر انجینئرمحمد عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلمان زاہد‘ اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکرڈاکٹر حسن نواز فقیر، ڈی ایچ اومیڈیکل سروسز ڈاکٹر ندیم رضا ملک نے بھی خطاب کیا اور حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ ہیلتھ میں اٹھائے گئے انقلابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں