بھکر، سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

منگل 28 نومبر 2017 19:57

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) بھکر کے علاقے کلور کوٹ میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کلور کوٹ میں گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں