بھکر: گیس سلنڈرپھٹنے سے دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 نومبر 2017 18:28

بھکر: گیس سلنڈرپھٹنے سے دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا
بھکر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28نومبر2017ء) : کلورکوٹ میں گیس سلنڈرپھٹ گیا،جس کے نتیجہ میں دوبچوں سمیت 4افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکرکے علاقے کلورکوٹ میں محلہ کاٹھانوالہ میں گیس سلنڈرپھٹ گیا۔ سلنڈر دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گھر میں سلنڈردھماکے میں 4 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔گھرمیں سلنڈردھماکے کے فوری بعد پولیس جائے واقعہ پرپہنچ گئی۔پولیس نے سلنڈرپھٹنے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں