ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں کی معلومات ہیلپ لائن پر دینے کافیصلہ

منگل 28 نومبر 2017 12:58

بھکر۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں کی فہرست لبیک بھکر ہیلپ لائن پر دینے کافیصلہ کیاگیاہے جس کامقصد عوام کو اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے ہمہ وقت باخبر رکھناہے۔انہوںنے اس امر کاانکشاف ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز ،لائیوسٹاک،ہیلتھ ایگری کلچرل مارکیٹنگ،انڈسٹریز اورفوڈڈپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران،انجمن تاجران اورصارفین کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے عوام الناس سے کہاکہ اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالے دکانداروں کے بارے میں اپنی شکایات فوری طورپر لبیک بھکر ہیلپ لائن کے ٹیلی فون نمبر0800-15050پر درج کرائیںتاکہ گرانفروشی کاارتکاب کرنیوالے دکانداروںکافوری اورسخت محاسبہ یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیاکہ ضلع بھرمیں کسی دکاندارکو عوام کااستحصال نہیں کرنے دیاجائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی میں انجمن تاجران کے معاون کردارکی ضرورت پر زوردیتے ہوئے انجمن تاجران کے نمائندگان کوتاکیدکی کہ ضلع بھرمیں اشیائے ضروریہ کے دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی کامل پیروی کاپابند بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میںاچانک چیکنگ کاعمل مزید سخت اورتیز رفتار بنایا جائے اوراشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں اورنرخ ناموں کے بغیر فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں