سبزی وفروٹ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 نومبر 2017 14:33

بھکر۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے کہاہے کہ سبزی وفروٹ منڈی کو جلدازجلد شہر سے باچر منتقل کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے اور اس مقصد کیلئے جھنگ روڈپر واقع نیوسبزی منڈی کی سائیٹ پر باقی ماندہ ترقیاتی کام اورپلاٹوں کی الاٹمنٹ تیزی سے مکمل کرنے کیلئے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیو سبزی منڈی کی سائیٹ کے معائنہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو )حافظ احمد طارق،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک صاحبدادچھینہ،ای اے ڈی اے اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو تاکید کی کہ سبزی وفروٹ منڈی کی شہر سے باہر نئی جگہ پر منتقلی کیلئے انتظامات کو حسب احکامات مکمل کیاجائے تاکہ اس سلسلہ میں مزید تاخیر نہ ہونے پائے۔قبل ازیںڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی آفس سے ملحقہ نیوغلہ منڈی کادورہ کرکے منڈی کے اندر پختہ سڑک کی تعمیر ،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اورسیوریج سکیم سمیت جاری ترقیاتی کام کاجائزہ لیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں