محکمہ زراعت(توسیع) بھکرکے زیراہتمام بیماری سے محفوظ گندم بیج کی تقسیم تقریب کا انعقاد

جمعرات 16 نومبر 2017 15:05

بھکر۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)محکمہ زراعت(توسیع) بھکر کے زیراہتمام بیماری سے محفوظ گندم بیج کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ظفر ملک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)ڈاکٹر امیر حسین ،زراعت افسران عبدالحمید،محمد عامر اورڈاکٹر سجادحسین نے شرکت کی جبکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے کاشتکاربھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے کاشتکاروںمیں گندم کے بیماری سے پا ک بیج کے بیگز تقسیم کیے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروںسے کہاکہ گندم کی کاشت کے ساتھ ساتھ دوسری منافع بخش فصلات بھی کاشت کریں‘انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب کے مفت بیج گندم پروگرام کے تحت بیماری سے پاک گندم کے بیج کی کاشتکاروں میں مفت تقسیم اورکھادوں پر سبسڈی کو سراہا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں