پولیس لائن بھکر میں شارپ کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 16 نومبر 2017 15:05

بھکر۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) پولیس لائن بھکر میں شارپ(سوسائٹی فارہیومن رائٹس اینڈپرزنرزایڈ) کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیاجس کا مقصد ضلع بھکر کے پولیس افسران کو ہیومن رائٹس ،افغان مہاجرین کے معاشرتی اورقانونی حقوق اوران کی حیثیت/مقام کے بارے میں آگاہی فراہم کرناتھا۔اس ٹریننگ ورکشاپ میں80 پولیس افسران جن میںڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،اے ایس آئیز اوردیگر تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی پی او خالد مسعود تھے۔ ٹریننگ میں یواین ایچ سی آراسلام آبادسے فیلڈ ایسوسی ایٹ آفیسر یاسر ایاز نے شرکت کی ‘ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خالد مسعود نے اس موثر اقدام کو سراہتے ہوئے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ افغان مہاجرین جوکہ قانونی طورپر پاکستان میں حکومت کی اجازت سے رہائش پذیر ہیں ان کو بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے جبکہ کسی بھی مجرم/غیرملکی جوکہ غیر قانونی طورپر پاکستان میں داخل ہو یارہائش پذیر ہو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں