عوام دوست فائونڈیشن کے زیر اہتمام عورتوں کے حقوق بارے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 نومبر 2017 15:05

بھکر۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) سرگودھا یونیورسٹی بھکرکیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین ِپاکستان نے عورتوں کی معاشی ترقی اور ان کے حقوق کی ضمانت دی ہے، حکومت اور سوسائٹی دونوں کو عورتوں کے لیے روزگار اور معاشی مضبوطی کے مواقع فراہم کرنے چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں عوام دوست فائونڈیشن کے زیر اہتمام عورتوں کی معاشی ترقی اور ان کے حقوق پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ عورت کو جومقام اسلام نے دیا ہے دنیا کے کسی اور معاشرے نے نہیںدیا ‘انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ بھکر میں عوام دوست فائونڈیشن عورتوں کے معاشی حقوق کے لیے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی تنظیمیں بہت ہی مثبت کام کرتی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ عوام دوست فائونڈیشن کے پروگرام کوآرڈینیٹر ملک احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی تعلیم اور ترقی پر جتنی بھی رقم خرچ کی جائے وہ واپس اپنے گھر کو لوٹا دیتی ہے اس لیے ہم نے عورت کی معاشی ترقی پر بھرپورتوجہ دینی چاہیے ‘ تقریب کے اختتام پر عوام دوست فائونڈیشن کے کوآرڈینیٹر ملک احمد خان نے ڈائریکٹر بھکر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ، سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمد فاروق ، سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمد اسحاق کو اعزازی شیلڈز اور مقررین کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں