حکومت فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے‘ عامر عنایت خان شہانی

جمعرات 16 نومبر 2017 15:05

بھکر۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کی حکومت فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ‘ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں سٹار ٹیچرزتعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم اور چیف منسٹر ادبی مقابلوں میںمرکز،تحصیل اور ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میںانعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار ،ڈی ایم او محمد ارشد وٹو،ڈی ای او سیکنڈری ملک محمد مسعود ندیم،ڈی ای او ایلیمنٹری سعد رسول ملک کے علاوہ سٹار ٹیچرز اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور والدین موجود تھے ۔

عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے ا ورموجودہ حکومت فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی ادبی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان پر صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ادبی مقابلوں سے جہاں بچوںمیں مقابلے کا رجحان پروان چڑھتا ہے وہاں ان کو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بھی مواقع میسر آتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر عامر عنایت خان شہانی نے بچوں میںانعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں